سال 1993 کے ممبئی دھماکوں کے معاملے میں ممبئی کی خصوصی عدالت ٹاڈا نے پیر
کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ عدالت 16 جون کو فیصلہ سنائے گی۔ ابو سلیم اور
مصطفیٰ ڈوسا اس معاملے میں اہم ملزم ہیں۔ ممبئی میں ہوئے ان 13 بم دھماکوں
میں 257 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اس سے پہلے 25 اپریل کو ہوئی سماعت میں عدالت نے واضح کیا تھا کہ 29 مئی کی
سماعت میں سزا یا سزا کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ سلیم اس وقت نوی
ممبئی میں تلوجا جیل میں بند ہے۔ اس وقت وہ 1995
کے بلڈر پردیپ جین قتل
معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ ٹاڈا کورٹ ممبئی دھماکے کیس میں
پہلے ہی 100 افراد کو مجرم قرار دے چکا ہے۔ ان میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت
بھی شامل ہیں۔ انہیں آرمس ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔ ان کی سزا مکمل
ہو چکی ہے۔
بارہ مارچ، 1993 میں ہوئے ممبئی بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک ہو گئے تھے
اور 713 زخمی ہوئے تھے۔ یہ دھماکے بامبے اسٹاک ایکسچینج، ایئر انڈیا کی
عمارت اور 'سی راک' جیسے ہوٹل سمیت شہر کی 12 جگہوں پر ہوئے تھے۔